تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں کمسن بچی کو جلانے کے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں کمسن بچی کو جلانے کے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو اس گھناﺅنے واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے بلاتاخیر ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو کم سے کم ممکنہ وقت میں اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوﺅں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس واقعے کے مرتکب افراد انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ، وہ قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے او ر اُنہیں عبرتناک سزاد ی جائے گی ۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ مجرمان کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گااور بچی کے والدین کو ہر صورت انصاف دلایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔