تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا دفتر، دفتری عملوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہفتے کے لئے sealed کردیا گیا۔

اپر چترال(چترال ایکسپریس)اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا دفتر دفتری عملوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہفتے کے لئے sealed کردیا گیا۔ تحصیلدار مستوج ربنواز خان کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم نے contact tracing کے سلسلے میں جملہ دفتری عملوں کے ساتھ دو دن پہلے Covid-19 کا ٹیسٹ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں موصول شدہ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس بونی کے 4 عملوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور ان سب کو گھروں میں isolate کیا گیا۔ اس طرح ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بونی آفس 7دنوں کے لئے sealed کردیا گیا۔ لہذا جملہ عوام کسی ایمرجنسی کام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر افس20نومبر سے اگلے جمعہ تک sealed ہوگا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔