تازہ ترین

جذبہ خدمت ہسپتال اویر کی تعمیر میں دلچسپی لینے پر شہزادہ غازی الدین کے شکرگزار ہیں۔صدر زار آحمد خان

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم اویر کے صدر زارآحمد خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ غازی الدین کے شکرگذار ہیں کہ وہ علاقہ اویر میں جذبہ خدمت ہسپتال اور ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں چترال کے شاہی خاندان نے ہمیشہ چترال کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالااور ہمیں شہزادہ غازی الدین پرمکمل اعتماد ہے کہ وہ علاقہ اویر میں جذبہ خدمت ہسپتال اور ایک بہترین تعلیمی ادارہ تعمیر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ہم اس کی لمبی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ جذبہ خدمت ہسپتال کے لیے شہزادہ سرور الملک نے باغ اویر میں 6.5کنال زمین عطیہ کردیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔