تازہ ترین

نوشہرہ کے علاقے خویشگی میں تمام سہولیات سے آراستہ جدید طرز کے موٹر اسپورٹس ایرینا کے قیام کا منصوبہ تیار

پشاور(چترال ایکسپریس)محکمہ کھیل اور سیاحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر نوشہرہ کے علاقے خویشگی میں تمام سہولیات سے آراستہ جدید طرز کے موٹر اسپورٹس ایرینا کے قیام کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ یہ اسپورٹس 1175 کنال اراضی پر قائم کیا جائے گا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق یہ مجوزہ منصوبہ 100 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ ایرینا میں میڈیکل یونٹ، پیٹرول پمپ، سروس اسٹیشن، شاپنگ مال، واش رومز، پارکنگ سمیت دیگر تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔ ایرینا کے پویلین میں بیک وقت 3000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
محکمہ کھیل اور سیاحت کے اعلی حکام کی جانب سے مجوزہ منصوبے کے مختلف پہلووؤں کے بارے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے مجوزہ منصوبے کو سراہتے ہوئے ایرینا کے قیام سے اصولی اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے اسپورٹس ایرینا کے قیام کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے قابل عمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى