تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا معروف شاعر،ادیب اورکالم نگار شین شوکت کے انتقال پر افسوس کا اظہار ، لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار شین شوکت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ادب اور کالم نگاری کے میدان میں مرحوم کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔درین اثنا وزیر اعلی نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى