تازہ ترین

جے ایل ایف ڈسٹرکٹ پشاور کے صدرکے زیر صدارت جمعیت لائرزفورم پشاور،چارسدہ اور نوشہرہ کا اہم مشترکہ اجلاس

پشاور(چترال ایکسپریس)جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی زیرِ صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز رنگ روڈ پشاور میں جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور،چارسدہ و نوشہرہ کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 28 نومبر کو ہونے والے خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں جمعیت لائرز فورم کے امیدواروں مولانا شمس الحق ایڈوکیٹ اور عبید اللہ انور ایڈووکیٹ کی کامیابی کے لئے لائحہ عمل اور الیکشن ڈے کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے اور امیدواروں کی انتخابی مہم کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ انشاء اللہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائیگی اور آخری ایام میں مزید پیغام وکلاء تک پہنچا کر انکی حمایت حاصل کی جائے گی۔اجلاس میں جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے صدر مولانا حامد علی ایڈوکیٹ،، سابق صدر ہائیکورٹ بار عیسی خان ایڈووکیٹ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار پشاور مولانا شمس الحق ایڈوکیٹ،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عبید اللہ انور ایڈووکیٹ،فرید اللہ کنڈی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری جے ایل ایف پشاور جہانزیب شنواری ایڈوکیٹ،سینئر نائب صدر انعام اللہ علیزئی ایڈوکیٹ، نائب صدر کاشف جان ایڈوکیٹ،نائب صدر فاروق آفریدی ایڈوکیٹ،سیکرٹری اطلاعات بلال خلیل ایڈوکیٹ،فنانس سیکرٹری شکیل خان ایڈووکیٹ، وحید اللہ ایڈوکیٹ،عبد الحسیب ایڈوکیٹ،عدیل ایڈوکیٹ،حبیب الرحمن ایڈوکیٹ، ایاز خان ودیگر کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى