تازہ ترین

استارو پل بنانے کے لئے اور کتنی جانوں کی قربانی درکار ہے ریاست اس کا جواب دے ہم وہ بھی پورا کرینگے۔رہنما جے یو آئی احسان الحق وفا

چترال(چترال ایکسپریس)رہنما جمعیت علماء اسلام اپر چترال احسان الحق وفا نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ استارو پل بنانے کے لئے اور کتنی جانوں کی قربانی درکار ہے ریاست اس کا جواب دے ہم وہ بھی پورا کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ 28اپریل 2020 کو تورکہو اور یوسی تریچ کا واحد پل جوکہ محکمہ C N Wاور تورکہو بوزند روڈ کے ٹھکیدار کی غلط پالسیوں کی وجہ سے ایک قیمتی جان کو نگل کر اپنے اختتام کو پہنچا تھااس کے بعد متبادل روڈ استعمال کرتے ہوئے اجنو سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4افراد لقمہ اجل بن گئے، 8ماہ گزرنے کے باوجود اس پل کو بنانے یا متبادل پل کے لئے ریاست نے کچھ نہیں کیا،ابھی جب موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی تو متبادل روڈ استعمال کرتے ہوئے ایک اور گاڑی کا اکسیڈنٹ ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ متبادل روڈ انتھائی تنگ ہے اس روڈ میں مزید احادثات کا خطرہ ہے گاڑی والے حضرات اس روڈ کو استعمال کرنے سے کتراتے ہیں یقیناً ہر انسان کو اپنی جان عزیز ہے جس کی وجہ سے تورکہو اور یوسی تریچ کے عوام کے لئے مشکلات مزید بڑھ جائینگے، اشیاء خوردونوش ناپیداور مریضوں کو ہسپتال پہنچانا ناممکن ہوگا اورتورکہو اور تریچ یوسی کے عوام محصور ہوجائینگے۔احسان الحق وفا نے کہا کہ ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے اپنے عوام کے لئے ان کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنالیکن تورکہو اور یوسی تریچ کے عوام شائدریاست کی نظر میں ان کے شہری نہیں ہیں۔
اُنہوں نے اہلیان کی طرف سے تورکہو اور یوسی تریچ ریاست کے زمہ داروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پل کو بنانے میں کتنی جانوں کامزیدنزرانہ پیش کرنا ہوگا ہم وہ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن خدارا اس کے لئے کوئی متبادل کا بندوبست کیا جائے
ہم یہ پیغام ریاست کے زمہ داروں کو پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں
اُنہوں نے اہلیان علاقہ سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دست بازو بنے اور یہ پیغام کمانڈنٹ چترال کورکمانڈر پشاور چیف اف آرمی اسٹاف تک پہنچائے کہ تورکہو اور یوسی تریچ کے عوام کی حالت پر رحم کرکے ایمرجنسی پل کا بندوبس کیا جائے
اُنہوں نے کہا کہ ایک ادنی گزارش ان حضرات سے جنہوں نے ایک اسٹیل پل کی تصویر اپنے وال کی زینت بنا کر کریڈیٹ لینے کی کوشش کررہے تھے جن میں بڑے بڑے نام شامل تھے اس پل کے لئے تھوڑی سی توانائی خرچ کرکے اس کو بنانے میں کردار آدا کریں تو آپ کی مہربانی ہوگی۔اُنہوں نے اہلیان تورکہو اور یوسی تریچ کے عوام کی طرف سے اُن حضرات کا شکریہ ادا کیا جن کے دل میں تورکہو اوریوسی تریچ کے عوام کیلئے درد موجود ہے خصوصاً ذاکر محمدزخمی، وقاص احمد ایڈوکیٹ، مولانا عمران احمد، پیرمختار احمد،چمرکھن گروپ اور پیچ کے معزز ایڈمن صاحبان اور جن جن دوستوں نے یا اخبار نویسوں نے تورکہو اور یوسی تریچ کے عوام کی آواز ریاست کے زمہ داروں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ان سب کا شکریہ ادا کیا

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى