تازہ ترین

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواڈاکٹر کاظم نیازنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر کیا5روزہ انسدادپولیو مہم کاآغازکیا

پشاور(چترال ایکسپریس)چیف سیکرٹری خیبر پختونخواڈاکٹر کاظم نیازنے5روزہ انسدادپولیو مہم کاآغازبچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر کیا۔اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر مقررہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہم کامیابی سے اس چیلنج سے نبردآزما ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور میں ماہ نومبر کی انسدادپولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی) خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط، عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف)،ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پر کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے بتایا کہ صوبہ بھر میں انسدادپولیو مہم 30نومبر سے شروع ہورہی ہے جس کے دوران5سال سے کم عمر کے 64لاکھ1ہزار575 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 28ہزار683ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 25ہزار 579موبائل ٹیمیں،1ہزار868 فکسڈ،1ہزار106ٹرانزٹ اور130رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے6ہزار991 ایریا انچارجزشامل ہیں اس انسدادپولیو مہم کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے متعلقہ حکام خصوصاً فیلڈ سٹاف کو کورونا سے بچاؤ کے تمام حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہمات کو موثر اور نتیجہ خیزبنانے کے لئے نگرانی کے لئے وہ خود فیلڈ میں موجود ہوں گے چیف سیکرٹری نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران انسدادپولیو کی مخصوص اور محدودمہم کی کامیابی کے بعد بچوں کو پولیوسے تحفظ کی لئے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے انسدادپولیو مہمات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 30نومبرسے صوبہ بھر میں بیک وقت ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی انہوں نے معاشرے کے تمام شعبوں سے وابستہ افرادبالخصوص والدین پر زور دیا کہ وہ قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لئے آگے آئیں اور انسدادپولیومہم کے دوران ان کے دروازے پر دستک دینے والے پولیوورکرز اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى