تازہ ترین

کسی بھی روڈحادثے میں انسانی جانوں کےضاع کے خلاف عوام تورکھو ایم این اے،ایم پی اے چترال کےخلاف اقدام قتل کا ایف آئی آردرج کریں گے۔مرزا غلام اولیا

بونی(چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورمعروف سماجی کارکن مرزا غلام اولیا نےحکومت وقت کو متنبہ کیا ہے کہ 30 ہزار سے زائد ابادی والے وادی تورکھو کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد استارو پل کے کٹ جانے کے 9 ماہ بعد علاقے کے لوگوں کو محفوظ سفر کرنے کے لیے کو ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے،اورموسم سرما کے شروع ہوتے ہی پل نہ ہونے کی وجہ سے پرخطر راستہ اختیار کرنے کی وجہ سے 2 حادثے رونما ہوچکے ہیں،اگر خدا ناخستہ مذکورہ مقام پر کوئی بڑا روڈ حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہونے کی صورت میں تورکھو کے عوام ایم این اے چترال،ایم پی اے چترال اور ایکس سی این سی اینڈ ڈبلیو اپرچترال کےخلاف اقدام قتل کا ایف آئی آر درج کریں گے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى