تازہ ترین

ناجائزمنافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک۔

اپر چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد گران فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانا تھا۔ متعدد دکانداروں کوناجائز منافع خوری سے اجتناب کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کیے گئے۔ دوران معائنہ انہوں نے تندورشاپس کا بھی دورہ کیا اور تندو مالکان کوروٹی کا وزن بمطابق سرکاری نرخنامہ تیار کرکے فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ مذید برآں اے،اے،سی نے مختلف پبلک مقامات اور اڈوں کا بھی دورہ کیا اور اڈا مالکان کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کے حوالے سے بھی اگاہ کیا اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت ترین کاروائی سے متعلق بھی اُنہیں خبردار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔