ضلع اپرچترال میں پولیو کے قطرے پلانے کا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ڈی سی اپر چترال کا پولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)ضلع اپر چترال میں پولیو کے قطرے پلانے کا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔منگل یکم دسمبر 2020 کو شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈاکٹر فیاض رومی ڈی ایچ او اپر چترال، ڈاکٹر سردار نواز اور تحصیلدار مستوج کے ہمراہ اپر چترال میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعدد گھروں میں جاکرڈورمارکنگ اور بچوں کے فنگرپرنٹس چیک کئے۔ دوران معائنہ Refusal کیس کے حوالے سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور پولیو ٹیموں کے کارکردگی کو تسلی بخش پایا۔ انہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے پولیو ٹیموں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈی سی اپر چترال نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک نیشنل کاز ہے اور بطور شہری اپنے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پھلاناہم سب کی زمہ داری ہے اس طرح ضلع اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارے مستقبل ہیں اور اپنے نونہالوں کو اپاہچ ہونے سے بچانے کے سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔