تازہ ترین

اے پی ڈی ایم چترال کا ملکی وعلاقائی صورتحال پر ہنگامی میٹنگ،جعمہ کے روز پی آی اے چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

چترال(چترال ایکسپریس)اے پی ڈی ایم چترال کا ملکی وعلاقائی صورتحال پر ہنگامی میٹنگ زیر صدارت امیر جمیعت علماءاسلام چترال مولانا عبدالرحمن منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن چترال، پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی تناو بےھنگم مہنگائی بےروزگاری اورچترال پر انکے مضراثرات وسڑکوں کی ناگفتہ بہہ صورتحال اورترقیاتی کاموں کی بندش پر شدیدتحفظات کا اظہارکیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بعداز نماز جمعہ پرانا پی آئی اے چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاجاےگا جس کے لیے ایڈوکیٹ ساجداللہ ،اخونزادہ نسیم اوربشیرالدین پرمشتمل منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جو احتجاجی جلسے کے منتظم ہونگے۔
اجلاس میں جمیعت علماءاسلام کےامیرمولاناعبدالرحمن ،قاری جمال عبدالناصر، مسلم لیگ ن کے سب ڈویژن صدر و مسلم لیگ لایرز فورم مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد کوثر ایڈوکیٹ ،ساجداللہ ایڈوکیٹ، پاکستان پیپلزپارٹی کے بشیر احمد جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر سردار احمد نے شرکت کی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى