تازہ ترین

استارو پل کی بحالی کے سلسلے میں علاقہ عمائدین کا جمعرات تین دسمبر کو شاگرام میں ایک اہم اجلاس طلب

اپرچترال(چترال ایکسپریس)استارو پل بحالی کے سلسلے میں کل اہم اجلاس شاگرام میں منعقد ہوگی ۔۔ آٹھ ماہ قبل اورلوڈنگ کی وجہ سے گر تباہ ہونے والے استارو کی بحالی کے سلسلے میں علاقہ عمائدین نے کل شاگرام میں ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی سیاسی لیڈروں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے بارے مشاورت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ متوقع فیصلوں میں اپر چترال روڈ بلاک ڈی سی ہاؤس اور سی اینڈ ڈبلیو دفتر میں دھرنا ۔ عوامی نمائندوں کے دفاتر کے سامنے احتجاج شامل ہیں ۔ اس کے علاؤہ پل بحالی تک بھرپور احتجاجی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى