تازہ ترین

جماعت اسلامی لوئر چترال کے زمہ داران کا اہم اجلاس،پیریڈ گراؤنڈ میں چترالی بیٹیوں کی دوڑ لگانے کی بھر پور طریقے سے مذمت۔

چترال(چترال ایکسپریس)جمعرات 3 دسمبر کوجماعت اسلامی لوئر چترال کے زمہ داران کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا اخونزادہ رحمت اللہ امیر جماعت اسلامی لوئر چترال دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا جس میں دوسرے امور کے علاؤہ گزشتہ روزپیریڈ گراؤنڈ میں نوخیز چترالی بیٹیوں کی دوڑ لگانے کی بھر پور طریقے سے مذمت کی گئی اور پہلی بار چترال جیسے پردے والی اور پر امن علاقے میں فزیکل ٹیسٹ کے نام سے چادر اور چار دیواری کے حدود کو پامال کر کے غیر شرعی عمل کا اچانک اور بر ملا آغاز کرنے پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ چترال کے غیرت مند مسلمان عوام کیلئے انتہائی باعث شرمساری اور اسلامی پردے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔اس لئے اجلاس میں صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طورپر تحقیقات کرکے اس مذموم عمل میں ملوث افراد کوقرار واقعی سزا دی جائے۔بصورت دیگر آیندہ کسی شیطانی عمل کو بزور بازو مٹانے کا از خود بندوبست کیا جائے گا.

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى