تازہ ترین

اپرچترال ضلعی انتظامیہ کا کورونا وایرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدرامد اغاز

اپر چترال(چترال ایکسپرس)مرکزی اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ اگاہی مہم خصوصاً 5دسمبر 2020سے 12دسمبر 2020تک بطور کریک ڈاؤن ویک جاری رہے گا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال  شاہ سعود نے اپر چترال کے مختلف بازاروں، پبلک مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر قیصر میڈیکل آفیسر THQ ہسپتال بونی بھی ڈی،سی  کے ہمراہ تھا۔ اس دوران انہون نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی۔ ڈپٹی کمشنر  نے جملہ عوام و تمام کاروباری حضرات کو ان ضابطہ اخلاق پر ہر حال میں عمل کرنے اور ان کو اپنے روزمرہ کا لازمی حصہ بنانے کے سلسلے میں تاکید کی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے مذید کہا کہ آج کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔