تازہ ترین

سید آباد پٹرول پمپ میں سلنڈر لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو 1122کی فائر فائٹرزکی بروقت کارروائی،آگ پر قابو پالیا گیا

چترال(چترال ایکسپریس) چترال کے مقام سید آباد پٹرول پمپ میں سلنڈر لیکیج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 چترال اور دروش کی فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر بروقت آگ پر قابو پالیا،
ابتدائی معلومات کے مطابق پٹرول پمپ میں موجود کمرے میں گھریلو سیلنڈر لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے دو کمروں میں آگ لگ گئی جس کو ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو کمروں پر ہی محدود رکھا اور آگ پر قابو پاکر پٹرول پمپ کو بڑے نقصان اور تباہی سے بچا لیا، آگ لگنے کی وجہ سے پمپ کا کُک بابا محمد مظفر خان سکنہ شیشی کوہ دروش معمولی زخمی ہوا تھا جسے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقعے پر فرسٹ ایڈ فراہم کیا،پمپ انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی بروقت رسپانس اور پیشہ وارانہ انداز سے آگ پر قابو پانے پر ریسکیو1122 کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اوراُن کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى