وزیراعلیٰ محمود خان کا شیخ الحدیث مفتی زار ولی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار،لواحقین سے تعزیت۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شیخ الحدیث مفتی زار ولی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی گراں قدر علمی اور دینی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائیگا۔
دریں اثناؤزیراعلیٰ نے سوات سے تعلق رکھنے ولے سماجی شخصیت فصل رازق کی وفات پربھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔