تازہ ترین

یونیورسٹی اف چترال کی تعمیر کو طول دینے کی بجائے متعلقہ جہگے پہ کام شروع کی جائے اسلامی جمعیت طلبہ چترال

چترال(چترال ایکسپریس)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اقبال الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جامعہ چترال کے لئے اسی کروڑ روپے کی گرانٹ کو اسلامی جمعیت طلبہ چترال خیر مقدم کرتی ہیں ساتھ ساتھ پروجیکٹ ڈائریکٹر جامعہ چترال سے مطالبہ کرتی ہیں کہ فوراً اس پہ کام شروع کیا جائے
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے فنڈر جاری ہوتے ہیں اور پھر کام کا پتہ نہیں چلتا اب کی بار یونیورسٹی انتظامیہ پہلی ہی فرصت میں تعمیر کا کام شروع کرے اگر اس بار بھی سستی پائی گئی تو اسلامی جمعیت طلبہ تمام طلبہ کو لیکر اپنے حق کے لیے نکلے گی خصوصاً پروجیکٹ ڈائریکٹر اس حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى