تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ہنگامی اجلاس،استارو پُل تورکہو کی جلد سے جلد بحالی کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس جمعہ کے روز زیرصدارت صدر ڈسٹرکٹ بار نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔اجلاس کا واحد یک نکاتی ایجنڈا استارو پُل تورکہو کی جلد سے جلد بحالی تھا۔اجلاس میں قرار پایا کہ تورکہو اور تریچ یوسی وغیرہ کے ایک لاکھ کی آبادی گذشتہ 8مہینوں سے استارو پُل ٹوٹنے کی وجہ سے سفری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جبکہ علاقے میں اشیاء خوردنوش کی قلت کا سامنا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کہ صوبائی حکومت این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ استارو کے مقام پرعارضی سٹیل پل کی تنصیب کرکے لوگوں کے مشکلات کم کریں نیز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈی آئی جی ملاکنڈ اور جی او سی بھی اپنا کردار اد کریں۔اجلاس میں بھرپور طورپر استارو پُل بحالی تحریک اوراہلیان تورکہو کی حمایت کی گئی۔
اجلاس میں سینئر صحافی سید نذیر حسین شاہ کے والد کے وفات پر تعزیت اور مرحوم کے ایثال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔