تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا کورونا سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار ، لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں جو دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے فرنٹ لائن پر خدمات انجام رہے ہیں، حکومت ان کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔