تازہ ترین

تورکہو کے لئے متبادل روڈ کا بندوبست،عوام علاقہ تورکہو کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔

چترال(چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے خصوصی احکامات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ہنگامی طور پر علاقہ تورکہو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عدنان SDO سی،اینڈ،ڈبلیو بونی اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پل اور متبادل روڈ کی ہنگامی طور پر بندوبست کرنے کے سلسلے میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ طویل گفت و شنید کی گئی اور بلا آخر علاقے کے لئے متبادل روڈ بندوبست ہونے پر شراکاء نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کردیا۔ اے سی شاہ عدنان نے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینے پر جملہ شراکاء کا شکریہ ادا کیا اور موقع پر اے سی کی ہدایات پر تحصیلدار مستوج اور SDO سی،اینڈ،ڈبلیو نے پرانے اسٹیٹ روڈ کی دوبارہ پیمائش کی. اے،سی نے SDO سی،اینڈ،ڈبلیو بونی کو مذکورہ Stateروڈ کی ہنگامی بنیادوں پر وسعت دینے کیساتھ ساتھ ان کی مزید مرمت کرنے کے لئے سختی سے ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال آپ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کی ہرممکن سہولیات کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ پل کی ہنگامی تعمیر اور سٹیل پل کی تنصیب کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔