تازہ ترین

سین لشٹ کے رہائشی کاتمام مخیر حضرات سے ان کی نو عمر بیٹیوں کے کانوں کے علاج معالجے کے لئے مالی امداد کی اپیل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر کے نواحی گاؤں سین لشٹ کی رہائشی شاہد حسین نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کی نو عمر بیٹیوں شاہدہ اور عروسہ کے کانوں کے علاج معالجے میں ان کی مالی امداد کیا جائے جوکہ پیدائشی طور پر بہری ہیں اور 45ہزار روپے کا ساونڈ مشین صرف چھ ماہ تک کام دینے کے بعد ناکارہ ہوجاتی ہے جبکہ ہرچھ ماہ بعد 90ہزار روپے کے دومشین خریدنا ان کی قوت برداشت سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ اُجرت پر دہاڑی لگانے والا مزدور ہے اور بیٹیوں کی کسی بڑے ہسپتال میں مستقل علاج نہیں کراسکتا جس کے لئے وہ مخیر حضرات کے تعاون کے محتاج ہیں۔ تعاون کرنے والے حضرات ٹیلی فون نمبر 03469150008پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى