انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئرکی طرف سے درجہ چہارم کے ملازمین کو ان کی تقرری پر مبارکباد

چترال (چترال ایکسپریس)انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کی طر ف سے جاری ایک پریس میں کہا گیا ہے کہ مکمل شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کے لئے آواز اٹھانا آنصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہمیشہ سے اعزاز رہا ہے۔ محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے ملازمین کی حالیہ تقرری اطمینان بخش ہے۔ جس خوش اسلوبی اور شفافیت کے ساتھ اس سارے عمل کو مکمل کیا گیا تمام اساتذہ تنظیمیں بالعموم اورانصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئر بالخصوص محکمہ تعلیم چترال لوئر کے تمام عہدیداراں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔اُنہوں نے سیاسی نمائندگان کا بھی، بلاتفریق سیاسی وابستگی، شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی اور مستحق افراد کی تقرری میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے محکمہ تعلیم چترال لوئر کی کارکردگی ہر لحاظ سے اچھی رہی ہے۔ دفتر میں اساتذہ کے کام رکتے نہیں ہیں اور مظفر علی خان اساتذہ تنظیموں کو اعتماد میں لیکر کام کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے ضلع کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور چترال لوئر Top Five آضلاع میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئر ہمیشہ انصاف اورمیرٹ کی بالادستی کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہے گی۔ انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئرکی طرف سے درجہ چہارم کے ملازمیں کو ان کی تقرری پر پرخلوص مبارکباد دیتی ہے اور ان کو دل کی گہرائیوں سے محکمہ تعلیم میں خوش آمدید کہتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔