تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا صحافی منظور علی کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صحافی منظور علی کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے کورونا سے متاثرہ پروفیسر ڈاکٹر الماس آفریدی اور پروفیسر ڈاکٹر حسن شہزاد کی وفات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں جو دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، حکومت ان کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔