تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان سے ایم این اےحاجی شوکت علی سے ملاقات

پشاورمیں جاری ترقیاتی منصوبوں اورعوامی فلاح بہبود سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور سے منتخب رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح بہبود سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے صوبائی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اس مقصد کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور پشاور ریواﺅیل پلان اس سلسلے کی اہم کڑی ہے جس کے تحت شہر کی خوبصورتی کو اپنی اصلی حالت میں بحال کرنے، ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے ، شہر کے اندرونی سڑکوں کی کشادگی اور تزین و آرائش اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تعمیر، سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کی تعمیر اور فیملی پارکس کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک کے دباو کو کم کرنے کے لئے جنرل بس اسٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کے علاوہ رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصوں کی تعمیر کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر کے باسیوں کو درپیش مسائل حل ہونگے اور وہ شہر میں ایک واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔