حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کااس سال 16دسمبر کو” یوم عزم آزادی کشمیر” کے طور پر منانے کا فیصلہ

چترال (چترال ایکسپریس) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر، ناظمہ صوبہ عنایت بیگم اور ناظمہ ضلع طاہرہ عبد الرحیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اپنوں کی غداری اور دشمن کی عیارییکجا ہو جائے تو قوموں کی زندگی مبیں سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات رونما ہوتے ہیں .قوم پرست تحریکوں کی مدد سے لسانی تعصبات کو بھڑکا کر پاکستان کو دو لخت کرنا ,دشمن کا وہ کامیاب حملہ ہے جیسے پاکستان کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا –
16 دسمبر کو ان زخموں پر نمک پاشی کے لئے دشمن کا دوسرا کاری وار آرمی پبلک سکول کے معصوم نونہالوں کا سفاکی کے ساتھ بہایا ہوا لہو جسکی مثال صد سالہ تاریخ میں نہیں ملتی-
ان خیالات کا اظہار انہوں نے16 دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول کےحوالے سے اپنے بیان میں کیا –
انہوں نے کہا کہ جذباتی اور نفسیاتی تقسیم دشمن کی کامیاب منصوبہ بندی سے ارضیاتی تقسیم میں تبدیل ہو گئ – اور پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو چن چن کر سزائیں دی جانے لگیں جس کا انتہائ کربناک مرحلہ 16 دسمبر 2012 کو تین محب وطن بزرگ رہنماؤں کو پھانسی دینے کا فیصلہ ہے جس پر انتہائ بے رحمی سے عمل درآمد پر بھی کر دیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لہو کے چراغ جلانے والوں اور سنگینوں کے سایوں میں اپنے سروں کی فصل کاٹنے والے اپنے ہیروز کو زندہ تحریکیں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔ آج وجود پاکستان پرایک بار پھر فرقہ واریت , دھشت گردی ,بدامنی اور اقتدار کی کشمکش کی ہوس کے بادل منڈلا رہے ہیں .وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے جوڑ کر وطن کی محبت کے حصار میں قید کیا جائے – انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنے ماضی کی غلطیوں کو یاد کرکے صرف آنسو نہیں بہاتیں بلکہ اپنے مستقبل کی ایسی منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ دوبارہ وہ سانحہ جنم نہ لے جو ان کے لیے اذیت اور شرمندگی کا باعث ہو اور گزشتہ ناکامی سے سبق حاصل کرکےفتح کی نئ تاریخ رقم کرتی ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےاسکی آزادی اورتکمیل پاکستان کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوۓحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نےاس سال 16دسمبر کو” یوم عزم آزادی کشمیر” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے
جس کا مقصد سانحہ مشرقی پاکستان کے تناظر میں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی اہمیت وضرورت کو نمایاں کرنا ہے-
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جلد آزادئ کشمیر کی صورت میں پاکستان کو اسکی تکمیل کی نعمت سے سرفراز فرمائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔