چترال کے ایک اور ہونہاربیٹے کا اعزاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمپیوٹرسائنس اور سافٹ ویرانجینئرنگ کے شعبے میں ملک کے صف اول کی جامعہ کامسیٹس یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں زیر تعلیم چترال کے فرزند صفی اللہ نے بی سی ایس چارسالہ پروگرام پہلی پوزیشن کے ساتھ پاس کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ صفی اللہ کا تعلق چترال کے علاقہ کوہ کے گاؤں موری لشٹ پائین سے ہے۔اُنہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ سے حاصل کرنے کے بعد ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ کالج چترال سے کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔