آغا خان ایجنسی فار ہابیٹیٹ (اکا)کی طرف سے اپر چترال آوی میں ایک روزہ سیشن کا انعقاد

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اے کے ڈی این کے ادارہ آغا خان ایجنسی فار ہابیٹیٹ کی طرف سے اپر چترال آوی میں ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔سیشن میں آوی کلسٹر کے تمام وولنٹیرز نے شرکت کی، جس میں ان کو ولیج ڈیزاسٹر ریسک مینیجمنٹ کے حوالے سے مکمل تفصیل سے بتایا گیا، نیز قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلہ، گلیشئرز پگھلنے سے نمٹنے اور چٹانوں کے گرنے اور اس اعمال سے بچاؤں کا طریقہ بتایا گیا۔ ادارے کی طرف سے ٹرینر نذیرہ علی درانی اور طاہر زمان شامل تھیں۔
آوی کلسٹر کو ادارے کی طرف مختلف ایمرجنسی سامان دئیے گئے جن میں ٹینٹ، رضائیاں، ہیلمٹ، گلوز، فرسٹ ایڈ بکس، اسٹریچر اور مختلف ساماں شامل تھی۔
ؒان سامان کو آوی سارٹ کے پروجیکٹ کپٹن اقبال عالم، کلسٹر کپٹن اکرام ناصر، اور انفارمیشن ٹیم لیڈر آفگن رضا نے وصول کیا اور ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ آوی کا خدوخال انتہائی خطرناک ہیں، خدا نہ کرے مگر احتیاط کرنا مفید ہے اور اپنے آپ کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے چوکس رکھنا بھی ضروری ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔