چترال (چترال ایکسپریس) چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب منعقد ہوا۔ جس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال پریس کلب کے آفس سیکرٹری سینئر صحافی سید نذیر حسین شاہ کے والدیارخون کے معروف شخصیت سید معظم شاہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا اُن کی اچانک وفات سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کہا گیا۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں