پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بنوں سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا عبد الستار شاہ بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا ء وزیر اعلیٰ نے کورونا سے متاثرہ سینئر صحافی طارق محمود کی وفات پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
َِِ<><><><><><>
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں