تازہ ترین

چترال جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن محمد ولی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے علاقہ چمر کن سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے جماعت اسلامی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چترال کے سیکرٹریٹ میں شمولیتی تقریب کا اہتمام ہوا جس میں چترال کے علاقے چمر کن سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن محمد ولی اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ جماعت سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئیپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما،نذیر احمد،رضی الدین اور خالد اعظم نے انہیں پی ٹی آئی کی روایتی ٹوپی اور ہارپہنا کر پارٹی میں شامل ہونے پرمبارک باد دی۔۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہے آج چترال میں پی ٹی آئی کی حکومت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی اُمنگوں کے مطابق بلا تفریق خدمت کر رہی ہے جس کے اثرات بہت جلد سامنے آئینگے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چترال کے دیگر ورکرز بھی موجود تھے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى