پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں میڈیا کے نمایندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار کا انعقاد

اسلام باد (چترال ایکسپریس)پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اسلام آ باد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈی جی پی این اسی عصمت گل خٹک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی جی پی این اے سی عصمت گل خٹک نے کہاکہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے اور دنیا میں پاکستان کے حلال فوڈ پر اعتماد ہے لیکن بدقسمتی سے اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ پر حلال فوڈ میں برازیل چکن سپلائی، نیوزلینڈ گوشت سپلائی، ملائیشیااور انڈیا کا قبضہ ہے لیکن پاکستان مضبوط مسلم ملک کے باوجود حلال فوڈ مارکیٹ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے حصہ نہیں ڈالا ہے، آج دنیا میں حلال فوڈ کے ایکسپورٹ ٹریلین ڈالر میں ہے، پاکستان کے بزنس کمیونٹی حلال فوڈ کے ایس او پیز اور بین لاقوامی سٹینڈرڈکو فالو کرکے حلال فوڈ کے مارکیٹ میں اچھا حصہ لے سکتا ہے جس سے ملک کے ایکسپورٹ کو نئی منڈی جبکہ نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا۔ حلال فوڈ اور اس کے ایکسپورٹ بڑھانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مدد کرکے انٹرنیشنل سٹینڈرڈکو فالو کرکے اس مارکیٹ میں انٹر ہوجائے، 22کروڑ آبادی والے ملک کی ایکسپورٹ 22ارب ڈالر ہے اور اگر پاکستان بزنس کمیونٹی محنت اور حلال فوڈ کے مارکیٹ کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کرے تو ہمارا ایکسپورٹ ڈبل ہوسکتاہے۔ڈی جی حلال اتھارٹی پاکستان اختر اے بوگیو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلال فوڈ صرف گوشت اور چکن کا نام نہیں بلکہ ہمیں قوم کو بتانا ہوگا کہ بحیثیت مسلمان فوڈ سمیت کاسمیٹک اور دیگر سپلائی ہونے والے اشیامیں کونسی چیزیں حلال ہے اور آج کافی چیزوں میں حرام چیزیں شامل ہے،بحیثیت مسلمان ہم پراپنے ملک اور دنیا میں ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کے حوالہ سے آگاہی پیدا کریں۔ پراجیکٹ ڈایریکٹر حلال ایکریڈیشن انجینئر عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے حلال پراڈکٹ کی ایکریڈیشن اور افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو حلال مارکیٹ میں لیڈرشپ کی طرف جاناہے کسی بھی ملک کی درآمدات بڑھانے کے لئے اس کے اجناس کا مستند ہونا ضروری ہے، حلال ایکریڈیشن سے حلال ٹریڈ پروموٹ ہورہی ہے، پاکستان حلال مارکیٹ میں لیڈرشپ کے طور پر اُبھررہاہے جس سے ہماری درآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ز عبدالسمیع،فاروق اعظم اور رضوان جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلال ایکریڈیشن سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے، ہمارا مذہب ہمیں حلال کا حکم دیتاہے لیکن آج ہمیں ملاوٹ شدہ اشیادستیاب ہیں، خاص طور پر بچوں کی خوراک میں مضر صحت چیزیں ہیں جوکہ ہماری بنیادیں کمزور کررہی ہے۔سیمینار میں حلال ایکریڈیشن کی اہمیت، ضرورت اور افادیت کے حوالے سے میڈیا کے نمایندوں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی اور تجارت کے فروغ میں پی این اے سی کے کردار سے شرکاکو بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے تحت قائم ادارہ پی این اے سی نے سرکاری اور نجی سطح پر ایسی صنعتوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت کی پالیسی اور مستقبل کی منصوبہ بندی پیش کی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔