تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا ٹانک پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹانک پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے اُمید ظاہر کی کہ پریس کلب کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیدار علاقے کے مسائل کو صوبائی اور قومی سطح پراُجاگر کرنے اور اعلی صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مقامی صحافتی برادری نے نو منتخب کابینہ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں کرے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔