
گلشن چترال ہومز اسلام آباد فیز 1 پروجیکٹ کے کامیابی کے بعداب نئی پروجیکٹ گلشن چترال ہومز پشاور کا آغاز
پشاور(چترال ایکسپریس)گلشن چترال ہومز اسلام آباد فیز 1 پروجیکٹ کے شاندار کامیابی کے بعداب پھولوں کے شہر پشاورمیں چترالی بہن بھائیوں کی دلچسپی اور ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی نئی پروجیکٹ گلشن چترال ہومز پشاور کا آغاز کیا۔پشاور میں مقیم چترالی معززین نے گلشن چترال ہومز پشاور کی افتتاحی تقریب میں کافی تعداد میں شرکت کی۔پشاور میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے معروف کالم نویس محمد شریف شکیب سینئر صحافی، سید ذولفقار علی شاہ،م حاجی رحمت حبیب، زاہد گیلانی، مولانا جاوید حسین امیر جماعت اسلامی اپر چترال،
قاری خلیل، صدر اے این پی پشاور، چیمبر آف کامرس کے ممبر نیاز احمد، مولانا احسان الدین، مولانا شمس النبی معاویہ تحریک تحفظ حقوق چترال اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کاآغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد گلشن چترال ہومز کے منیجنگ
ڈائریکٹر محمد علی مجاہد نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان خان نے گلشن چترال ہومز پشاور کے ڈیزائن، سہولیات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شراکا کو بریفنگ دی، علاوہ ازیں چترال مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپر کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شریف خان نے اپنے مارکیٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دیا اور اس کے بعد گلشن چترال ہومز کے حاجی احسان، منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی مجاہد، مارکیٹنگ منیجر حیدر علی، چترال مارکیٹنگ کے سی ای او فتح رومی، مارکیٹنگ منیجر جہانزیب احمد،نوجوان صحافی مولانا عمران احمد نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمان خاص کو پھولوں کے ہار پہنایا۔
پروگرام کے آخر میں معزز مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر گلشن چترال ہومز کے پشاور دفتر کا افتتاح کیا
اوراُن کو دفتر کے ساتھ ہی واقع گلشن چترال ہومز کے پراجیکٹ کادورہ بھی کرایا گیا۔جنہوں نے پراجیکٹ کے جگہ پر بنیادی سہولیات پانی،بجلی اور گیس کے سہولت دیکھ کر اطمنان کا اظہار کیا۔
بکنگ اور سائٹ وزٹ کیلئے رابطہ درج ذیل پتہ پر رابطہ کرسکتے ہیں
# گلشن ہومز چترال پشاور آفس نزد واپڈا کالونی اینڈ المکہ میڈکل سینٹر ممریز چوک تاروجبہ جی ٹی روڈ پشاور
03219876910
