تازہ ترین

اوی منڈاغ سے تعلق رکھنے والے جماعت دوئم کے بولنے سے محروم طالب علم کے علاج کے لئے امداد کی اپیل

چترال(چترال ایکسپریس)گورنمنٹ پرائمری سکول آوی میں جماعت دوئم کے طالب علم فاروق احمد کا تعلق آوی منڈاغ سے ہے۔وہ لکھائی اور پڑھائی میں بہتر ہیں، اس کے دو اور بھائی بھی ہیں۔فاروق بچپن میں کسی چھوٹ کی وجہ سے گر کر بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا۔اس کا والد ایک لوہار اور غریب آدمی ہیں اس بچے کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ بچپن میں فاروق باتیں اور گفتگو کرتا تھا، جب سے اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا وہ بولنے سے محروم ہوگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ اپنے لخت جگر کو دیکھتے ہے وہ خون کے آنسو روتے ہیں، ان کے بس میں نہیں وہ اس کا علاج کسی اچھے ہسپتال میں کرائے۔بچے کی تصویر دیکھ کر یقیناً آپ کو بھی رشک آئے گا۔ اگر فاروق کا علاج کسی ہسپتال میں کرایا جائے، تو یہ بچہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ فاروق کی چیک اپ اور اپریشن کے لئے اپنے بساط کے مطابق امداد کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى