اپرچترال(چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے بدھ 23دسمبر کو اپر چترال کے مختلف بازاروں، عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار مستوج ربنواز خان بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ اے سی شاہ عدنان نے عوام کو کورونا سے متعلق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اوراُن کو سمجھایا کہ کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر رواں دواں ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔لہذا اس وباء سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اورماسک کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں