تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرسمس کے موقع پر پیغام

کرسمس پر صوبے اور ملک کی مسیحی برادری کو مبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس پر صوبے اور ملک کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔کرسمس کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس نے آج سے صدیوں پہلے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دی ہے ، اسلامی تعلیمات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کومکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا میں دیرپا امن کے قیام کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی تکریم کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوںکو مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں اقلیتوں کی ترقی و خوشحالی ، مذہبی آزادی اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔