تازہ ترین

کالاش ویلی رمبور, جنگل جانے والی جیپ گاڑی کو حادثہ ایک شخص جان بحق دو زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اتوار کے روز کالاش ویلی رمبور کے جنگل جانے والی جیپ گاڑی کو روغ ژال کے مقام پرحادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت سید انور کے طورپرہوئی جبکہ زخمیوں میں ڈرائیور شیر وزیر اور مصباح الدین شامل ہیں جن کا تعلق رومبور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی وجہ برف کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہے جس کی وجہ سے گاڑی سڑک سے نکل کر گہری کھائی میں جاگری۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔