تازہ ترین

صوبے میں پن بجلی کے چھوٹے بڑے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبائی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

ضلع چترال میں 260 میگاواٹ جمشیل تورین موری پاور پراجیکٹ اور 350 میگاواٹ تورین موری کاری پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کے لئے بھی اہم فیصلے

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں جاری پن بجلی کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت مقررہ مدت میں مکمل کرنے جبکہ مجوزہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائینز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں پن بجلی کے چھوٹے بڑے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبائی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ انہوں متعلقہ حکام پر واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیر یا سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وہ گزشتہ روز محکمہ توانائی کے زیلی ادارے پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے پالیسی بورڈ کے پانچویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور زبیر خان، سیکرٹری خزانہ عاطف رحمان اور پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر الاسلام کے علاوہ پالیسی بورڈ کے دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع پشاور اور سوات میں 440 مساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کرنے کے لئے کنٹریکٹر ہائیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ پالیسی بورڈ نے ضلع تورغر میں 6.95 میگاواٹ براندو پاور پراجیکٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام شروع کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری، ورلڈ بینک کی معاونت سے شروع کئے جانے والے پن بجلی کے منصوبوں کے لئے درکار عملے کی تعیناتی جبکہ 40 میگاواٹ کوٹو پاور پراجیکٹ کے لئے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور صوبے میں 4000 مساجد کو شمسی توانائی کی فراہمی کے سلسلے میں پیکج نمبر 9 کی تکمیل کے لئے کنٹریکٹرز ہائیر کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں ضلع چترال میں 260 میگاواٹ جمشیل تورین موری پاور پراجیکٹ اور 350 میگاواٹ تورین موری کاری پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کے لئے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔