تازہ ترین

اے ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین کا کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ

اپرچترال(چترال ایکسپریس) محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے غلام اللہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر چترال، ڈاکٹر رحمت امان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال اور ڈاکٹر فرمان ایم،ایس کٹیگری ڈی ہسپتال بونی کے ہمراہ کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہسپتال ہذا میں صحت سے متعلق میسرسہولیات کا جائزہ لینا اور مطلوبہ سہولیات کے لئے اقدامات کرنا تھا۔ انہوں نے ہیلتھ منیجمنٹ اپر چترال کے ساتھ ایمرجنسی وارڈ، میل فیمل وارڈز، لیبارٹری، ڈریسنگ روم اور میڈیسن سٹور کا دورہ کیا اور تمام امور کاجائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتال کے اندر کورونا SOPs کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی اور تمام مریضوں کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے اور بروقت ان کی چیک اپ اور دوسرے ضروری اقدامات اُٹھانے کے حوالے سے بھی ہدایات دئیے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى