تازہ ترین

کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اے سی ثقلین سلیم اور تحصیلدار سیفور خان لوئر چترال کاٹرانسپورٹ اڈوں اور بازار کا دورہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئرچترال حسن عابد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم اور سیفور خان تحصیلدارلوئر چترال نے چترال ٹاون کے مختلف بازاروں،ٹرانسپورٹ اڈوں اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر متاثر ہو رہے ہیں۔اس لئے عوام کو فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کئی بار ٹرانسپورٹروں اور کاروباری حلقوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مہلت دی گئی تھی۔مگر اس کو نظر انداز کیا گیا۔ دوران معائنہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد افراد کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور آئندہ کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ آئیندہ اگر کسی نے کورونا ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی تواُنہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى