تازہ ترین

محترمہ بینظیر بھٹو شہید آ ج بھی پورے پاکستان کی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔امیر اللہ صدر پی پی پی اپر چترال

اپرچترال(چترال ایکسپریس)گذشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں انتہائی عقیدت اوراحترام سے منایاگیا۔جس میں اپرچترال کے دور دراز علاقوں سے پارٹی کے سینئررہنما،جیالے ورکرزنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے ضلعی صدرسابق ناظم امیر اللہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید آ ج بھی پورے پاکستان کی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں، شہید کھبی مرتا نہیں، وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتا ہے۔پیپلز پارٹی شہیدوں غاز یو ں کی جماعت ہے،پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پورے پاکستان کی زنجیر کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے غریب عوام کی آواز کے خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کی۔انہوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی اس مشن کو صحیح طریقے سے آگے لالے جاناہماری ذمہ داری ہے چترال کی ترقی میں ان شہداء کی خدمات ناقابل مراموش ہیں۔حقیقت کی نگاہ سے دیکھاجائے تو بھٹو خاندان کی سیاسی زندگی ہمارے لیئے مشعلِ راہ ہے۔امیراللہ نے کہاکہ اپرچترال میں پارٹی کومستحکم کرنے کیلئے نوجوانوں کولے کرگھرگھرمہم چلانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر اپر چترال کے لئے نئی تنظیم کی تشکیل کے مرحلے سے بھی ورکروں کو آگاہ کیاگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان نے پیپلز فورس کی دوبارا بحالی کا اعلان کیاہے جس کیلے ضلعی سطح پر پیپلز فورس کیلئے پارٹی کے جیالوں سے مشاوارت کے نام لی جائے گی تاکہ ہر ضلع کیلئے پیپلز فورس کا قیام عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما رحمت سلام لال، تحصیل مستوج کے صدر اور سابق یو سی مستوج ناظم غلام مصطفی،، علماؤنگ کے صدر مولانا آصف اقبال،سینئر رٹائرڈ لیکچرر خلیل اللہ، حکیم خان، سراج ایڈووکیٹ، ممبر پروویشنل کونسل سردار حسین۔ صدر مولکہو یو سی مرسلین، وقار علی خان، سید کوثر علی شاہ نے اپنے اپنے خطاب میں شہید رانی کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کو مرتے دم تک زندہ رکھیں گے اور یہ عہد بھی کیا گیا کہ شہیدوں کی مشن کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ ورکروں نے پارٹی کی تنظیم سازی کو وی سی اور یو سی سطح پر کرنے پر بھی زور دیا اور ساتھ ساتھ پی وائی او اور پی ایس ایف کی بھی تشکیل اور فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ صدر نے ورکروں سے کہا کہ وہ آج سے الیکشن کی تیاری کرے تاکہ ہم اپنی کھوئی ہوئی سیٹوں کو دوبارہ آسانی سے جیت سکے کیونکہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کی ہے اور پاکستان میں دوبارہ پیپلز پارٹی حکومت آنے والی ہے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔