مرکزی انجمن ترقی کھوارچترال کے زیرنگرانی وخی زبان کی فرو غ کے حوالے سے اجلاس میں انجمن ترقی وخی بروغل کاقیام
چترال(چترال ایکسپریس)مرکزی انجمن ترقی کھوارکے زیر نگرانی بدھ کے روز وخی زبان کی فرو غ کے حوالے سے چترال کے ایک مقامی گیسٹ ہاوس میں اجلاس ہوا۔جس میں انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک،سابق صدرانجمن ترقی کھوارمحمدیوسف شہزاد،مجلس عامہ کے ممبران محمدعرفان عرفان،شہزادہ فہام عزیز،شاہ جہان خان اورسیدنذیرحسین شاہ نے شرکت کی۔وخی کی نمائندگی عیسیٰ خان،تاج علی بیگ،سفرمحمدتاجگ اورعبدالمرادنے کی۔
اجلاس میں انجمن ترقی وخی بروغل کاقیام عمل میں لایاگیا۔جس کے لئے تاج علی بیگ جنرل سیکرٹری اورسفرمحمدتاجگ کوصدرمنتخب کیاگیا۔اجلاس میں زبانوں کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ روابط استوارکرنے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں
انجمن ترقی کھوار کی جنرل باڈی اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے بلانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں