تازہ ترین

چترال ٹریفک پولیس اورلوڈنگ کے خلاف ان ایکشن،عوامی حلقوں کا سرکاری نرخ نامے سے زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف کاروائی کی اپیل

چترال(نمائند ہ چترال ایکسپریس)ڈی پی او چترال پی ایس پی افیسر عبدالحئی کی خصوصی ہدایات پرچترال ٹریفک پولیس نے انچارج ٹریفک وارڈن ابرار احمد کی قیادت میں اورلوڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔جسکے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو جرمانہ اور بعض کو وارننگ دی گئی۔اس موقع پر ٹریفک پولیس وارڈن لوئر چترال ابرار احمد نے کہا کہ ڈرائیوروں کو اورلوڈنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔اورلوڈنگ کی وجہ سے حادثات درپیش ہوسکتے ہیں جس سے قیمتی انسانوں جانوں کے ضائع ہونے کے خدشات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو بھی اورلوڈنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
چترال کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ٹریفک پولیس چترال کی طرف سے کاروائیوں کو سراہااور آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھنے کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرکے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھی بھرپور مہم شروع کرنے کی اپیل کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔