چترال،ژانگ بازار اور مولدہ کے اہلیان کے مابین پائپ لائن تنازیہ،ضلعی انتظامیہ کاسات دن کے اندر تنازعہ حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات

چترال(چترال ایکسپریس)چترال ٹاون کے علاقہ ژانگ بازار اور مولدہ کے اہلیان کے مابین پائپ لائن تنازیہ ہوا جس کی وجہ سے دونوں فریقین کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ڈی سی چترال حسن عابد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے تحصیلدار چترال سیفور خان کے ہمراہ سائیٹ پرجاکرپائپ لائن کامعائنہ کیا۔اُنہوں نے دونوں فریقین کو اپنے دفتر بلا یاجہاں پرفریقین کے مابین بڑی بحث مباحثے اور تکرارکے بعداے سی چترال نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پانی اسٹیٹ کی ملکیت ہوتی ہے جسے ہرکسی کو استفادہ حاصل کرنے کا حق حاصل ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فریقین آپس میں بیٹھ کر سات دن کے اندر اندر تنازعہ حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔اُنہوں نے ٹی ایم او کو موقع پر جاکر دونوں فریقین کے لیے پائپ لائن کو بحال کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔