اے سی ثقلین سلیم اور تحصیلدارلوئر چترال سیفور خان کا فلور میل چترال کا دورہ

چترال(چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اور تحصیلدار سیفور خان نے بدھ کے روز چترال کو دی جانے والی گندم کوٹے کا جائزہ لینے کے لئے چترال فلور میل کا دورہ کیا۔اُنہوں نے فلور میل کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی اور پروسس کا جائزہ لیا۔فلور مالک نے اس موقع پر کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے روزانہ اُنہیں دس ٹن گندم کی سپلائی ہوتی ہے۔جو کہ صفائی سترائی کے پراسس سے گذرنے کے بعد اس سے 20 کلوگرام کے چار سو بیگ نکلتے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ28سیل پوائینٹ پر تقیسم کی جاتی ہیں۔ اے سی چترال نے فلور میل کی صفائی وستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔