وزیر اعلی محمود خان کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آحمد سے ملاقات ,صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آحمد نے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلی نے وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر شیخ رشید کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے درمیان روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔