تازہ ترین

اسلام آباد,چمرکن ویب سائٹ کاباقاعدہ طورپر افتتاح ہوگیا۔

اسلام آباد(چترال ایکسپریس) گذشتہ روز اسلام آباد میں سال 2020 کے اختتامی اور نئے سال 2021 کے افتتاحی لمحات میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد نے باقاعدہ طور پر چمرکھن ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی کے معززین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد نے تقریب سے مختصر خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ چترال اور گلگت بلتستان پسماندہ جگہوں میں شمار ہوتے ہیں، ہمارے ہاں مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر کا فقدان ہے۔ اس ویب سائیٹ کے ذریعے لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے، چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کا آواز بننا ہے۔ سیاحت کے فروع کے لئے کام کرنا ہے۔ اور چمرکھن ویب سائیٹ کی پروموشن کے لئے گلگت بلتستان حکومت کی طرف اپنی تعاون کابھی یقین دلایا۔

Advertisements

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کے علاؤہ گل بہار خان، شیرزاد علی حیدر، سجاد سنگال، محبوب علی خان، حیات خان،کامل جان، آصف علی تاج، موسی خان،عنایت جان، محمد سراج اور عدنان علی پروگرام میں موجود تھے۔

چیف ایڈیٹر چمرکن ویب سائیٹ نے اس موقع پر کہا کہ چمرکھن ویب سائیٹ کا مقصد لوگوں تک حقیقت پر مبنی میعاری خبریں پہنچانا ہے۔تاکہ حالات حاضرہ سے بروقت آگاہی ہو۔ اور نوجوانوں کے لئے اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم چترال کے نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لا سکیں۔
اور اس کے علاوہ چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرنا، نوجوانوں کے لئے معلوماتی پلیٹ فارم مہیا کرنا، تاکہ ان کو ترقی کی راہ میں مدد مل سکے۔ اور اس کے علاوہ نوجوانوں کو اپنے خیالات کو اظہار کرنے کے لئے موقع مل سکے، اور ان کی حوصلہ افزائی ہو۔اُنہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مسائل کی نشاندہی کرسکے اور ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرسکے۔ اور اپنے علاقے میں درپیش مسائل حُکام تک اعلی تک پہنچا سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى