تازہ ترین

اپر چترال کے روڈز اور پل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈ گزارنے کی اجازت دی جائے۔تحریک حقوق عوام اپر چترال

اپرچترال(چترال ایکسپریس) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وقت میں گندم کے جو ٹریلر اپر چترال آرہے ہیں وہ حد سے زیادہ لوڈ لیکر آتے ہیں۔ ان اوور لوڈڈ ٹریلرز کی وجہ سے علاقے کے پل جو پہلے سے ہی مخدوش حالت میں ہیں کے ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے۔ خصوصاََ برنس پل جو حال ہی میں مرمت کرکے ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے۔ اس تناظر میں متعلقہ اداروں خصوصاََ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داراں سے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے گزارش کی گئی ہے کہ روڈز اور پل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈ گزارنے کی اجازت دی جائے۔ خدانخواستہ اگر کوئی پل ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی بحالی عوام اور ادارے کیلئے درد سر بن جاتا ہے۔ لہذا اوور لوڈڈ ٹرک خصوصاً گندم لانے والے ٹریلرز کو چیک کیا جائے اور ممکنہ حد کے لوڈ کے ساتھ پل کراس کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔