ٹیری سانحہ سمادھی تعمیر کے کمیٹی تشکیل

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری اوقاف اور مذہبی امور، ڈائریکٹر آرکیالوجی اور ڈپٹی کمشنر کرک شامل

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گذشتہ دنوں ضلع کرک کے علاقہ ٹیری میں جلائے گئے سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری اوقاف اور مذہبی امور، ڈائریکٹر آرکیالوجی اور ڈپٹی کمشنر کرک شامل ہیں .
کمیٹی ہندو کمیونٹی کی مشاورت سے سمادھی کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر اس کی دوبارہ تعمیر کے لئے پلان تیار کرے گی۔کمیٹی دس دنوں میں سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے پلان تیار کرکے مزید اقدامات کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔